نانبائیوں کی ہڑتال پرخیبرپختونخواحکومت کی بڑی پیشکش

خیبرپختونخواحکومت نےناراض ہونےوالےنانبائیوں کوبڑی پیشکش کردی۔ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےنانبائیوں کوبڑی پیش کرتےہوئےکہا ہےکہ جوآٹا نانبائیوں کو 4500 میں مل رہا ہے3800 روپےمیں دینےکوتیار ہیں۔ شوکت یوسفزئی نےکہا ہےکہ نانبائیوں سےایک سےزائد بارمذاکرات ہوچکےہیں۔
ہم نے بڑی پیشکش بھی کردی تاہم وہ روٹی کی قیمت بڑھانےپرباضد ہیں۔ ان کا کہنا تھا پنجاب سےآنے والےآٹےمیں دودن وقفہ آنےسےمسائل پیدا ہوئے۔ تاہم نانبائی ایسوسی ایشن کےعہدیدارقیمت بڑھانےباضد ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ نانبائی ایسوسی ایشن کےعہدیدارخود ہی ڈیلرزکومنتخب کرلیں۔ فلورملزایسوسی ایشن ان ڈیلرزسےخود ہی سستا آٹا خرید لے۔
واضح رہےاس سےقبل وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی نےکہا کہ سندھ میں گندم کا بحران صوبائی حکومت کی نالائقی ہے،کراچی روشنیوں کا شہر نہیں رہا، کچرےکےانبارلگےہوئےہیں۔ سندھ کےعوام کودھوکا دیا جا رہا ہے۔ کراچی میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےشوکت یوسفزئی نے کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم اورآٹےکا بحران نہیں،صرف مافیا سرگرم تھا اس کوروکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اورمشکلات ہیں گھبرانا نہیں ہے۔ کراچی روشنی کا شہرنہیں رہا، کچرےکے انبار لگےہوئے ہیں۔ سندھ کےعوام کودھوکا دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت اپنا بجٹ کہاں استعمال کررہی ہی مسلم لیگ ن کی قیادت پرتنقید کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فکر ہےتویہاں آئیں باہرجا کرباتیں نہ کریں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدنیا کوبتایا بھارت کشیدگی پیدا کررہا ہے،پاکستان امن چاہتا ہےکسی کی جنگ میں حصہ نہیں لےگا۔