عوام ایک بار پھرمسلم لیگ ن پراعتماد کااظہار کریں گے

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ پاکستان کے عوام ایک بار پھر ن لیگ پراعتماد کاظہار کریں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور،انتخابات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے تجارت سمیت متعدد شعبوں کے بارے میں گفتگو کی۔
نوازشریف نے ملاقات میں پاکستان کی سیاسی،معاشی صورتحال پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پرزور دیا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز بھی موجود تھی۔
یاد رہے کہ 2روز قبل برطانوی ہائی کمشنر نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی تھی ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اورامریکی سفیرکی ملاقات کااعلامیہ بھی جاری کردیاگیا۔نوازشریف اور امریکی سفیر نے پاکستان اورامریکہ کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
نوازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان کے عوام ایک بار پھر ن لیگ پراعتماد کاظہار کریں گے۔نوازشریف نے بے گناہ فلسطینوں کی حالت زارکامعاملہ بھی اٹھایا۔نوازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں فلسطینوں کو انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی پرزور دیا۔
