اختلافات نہ بھلائے تو دہشت گرد فائدہ اٹھائیں گے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ ملک مشکل میں ہے۔سیاسی اختلاف بھول کر مسائل کاسامنا کرناہوگا۔آپس کی لڑائی سے دہشتگرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا پشاور ہائیکورٹ بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب نے مل کر قربانیاں دیں۔خیبرپختونخوا کے لوگ دہشت گردی کیخلاف صف اول کا کردارادا کررہے ہیں۔دنیا بھی کہہ رہی تھی پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔عوام پارلیمانی سے پوچھے بغیر دہشت گرد تنظیموں سے بات چیت ہوئی۔سنگین دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو جیل سے نکالاگیا۔پاکستان میں دہشت گردی کرنے والے لوگ افغان جیلوں میں بند تھے ۔ہم نے ان دہشت گردوں کو روکنے کی بھی کوشش نہیں کی بلکہ ہم نے ان دہشت گردوں کو قبائیلی علاقوں میں رہنے کی دعوت دی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب ان دہشت گردوں کو آباد کروں گے تو پھر امن ہوگا؟ایک فیصلے نے پاکستان کو 10سال پیچھے دھکیل دیا۔پاکستان میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھارہی ہے ۔ایک فیصلے کی وجہ سے پولیس،فوجی سپاہی،عوام شہید ہورہے ہیں۔اے پی ایس کے شہدا کو بتایا جائے کہ ملک میں سودا کیسے اورکیوں ہوا۔ہم ملکی نظام اورجمہوریت کی بہتری چاہتے ہیں۔چاہتے ہیں جوڈیشل ریفرنس سے قائد عوام کو انصاف دلوائیں۔
گزشتہ روزچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کانشانہ بناڈالا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گوجرانوالہ کے ورکرز کنونشن میں دھواں دھار خطاب کیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف پرخوف تنقید کے نشتر بھی چلائے۔
بلاول بھٹوکاکہنا تھا کہ نوازشریف اب پھر وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔5ویں بار وزیراعظم بن کر کونسا تیر مار لیں گے؟انہوں نے کہا کہ نوازشرفی خوانخواستہ وزیراعظم بن بھی گئے تو پھر ذاتی مفاد اور پرانی سیاست کی وجہ سے ان سے ہی لڑیں گے جو ان کو لے کر آتے رہے ہیں اور پھر کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے الیکشن مقررہ وقت پر نہ ہونے دیے تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہوں گے۔کچھ پرانے سیاست دان کہتے ہیں طاقت کا سرچشمہ کہیں اور ہے ، عوام ان سیاست دانوں کو غلط ثابت کردیں گے، 8 فروری کو ایسا سرپرائز دیں گے جو رائے ونڈ کو یاد رہے گا۔