2025میں عام تعطیلات کون کون سی ہوں گی؟اعلان ہوگیا

نئے سال 2025میں کون کون سی سرکاری تعطیلات ہوں گی،حکومت نے باضابطہ اعلان کردیا۔

آئندہ سال 2025 کیلئےقومی و  اسلامی  تہواروں اور اقلیتوں کے تہواروں سمیت مختلف مواقع پر چھٹیوں کا کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی سالانہ تعطیلات میں 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ یوم پاکستان، عید الفطر، اقلیتوں کے لیے ایسٹر، یکم مئی یوم مزدور، عیدالاضحیٰ، عاشورہ محرم الحرام، یوم آزادی، عید میلاد النبیؐ، یوم قائد اعظم اور کرسمس ڈے شامل ہیں۔

سالانہ تعطیلات میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ اور عاشورہ محرم الحرام وغیرہ  کی چھٹیاں اسلامی مہینے کی تاریخوں سے تعلق رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ تعطیلات بینکوں کی ہوتی ہیں، تاہم وہ عوام کے بجائے صرف مالیاتی اداروں کے لیے مختص ہوتی ہیں۔

Back to top button