پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 96 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 422 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب موٹر سائیکل اور رکشے والوں سمیت 800 سی سی تک گاڑی استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی دے دی ہے، جس کے لوگ استفادہ کررہے ہیں۔
