محسن نقوی کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر ہیں جہاں ان کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی جس دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان خطے کے طاقتور ممالک ہیں، ہم ملکی اور علاقائی صلاحیتوں پر انحصار کر کے بہت سی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، امید ہے کہ تمام شعبوں میں تعاون اور رابطہ جاری رہے گا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ خوش ہے پاکستان دوطرفہ تعاون کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ملاقات میں ایران اور پاکستان کے توانائی ،سیاحت اور تجارت بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات جس سطح پر آج ہیں پہلے کبھی نہیں تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی کی  ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات ہوئی جس دوران پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا  گیا جبکہ ایرانی وزیرداخلہ نے علاقائی امن واستحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگزارہیں،پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

محسن نقوی اس وقت ایران کے سرکاری دورے پر جہاں سکندر مومنی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔

Back to top button