ایرانی ایئرلائنز آئندہ2روز میں بند ہوجائیں گی،امریکا

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی ایئرلائنز کے لیے 23 ستمبر سے دنیا بھر میں اپنا فضائی آپریشن جاری رکھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔
سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ دو روز میں تمام ایرانی ایئرلائنز کو عالمی سطح پر کام کرنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انھوں نے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں کا دائرہ صرف ایرانی فضائی کمپنیوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ بیرون ملک موجود وہ ادارے بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں جو ایرانی طیاروں کو سہولیات فراہم کریں گے۔
امریکی وزیر خزانہ کے بقول اگر کوئی ہوائی اڈہ ایرانی طیارے کو ایندھن فراہم کرتا ہے یا اسے لینڈنگ کی سہولت دیتا ہے تو متعلقہ ادارے کو امریکی مالیاتی نظام سے باہر کیے جانے کا خطرہ ہوگا۔
