جنیداکبرکےبیان کے بعدپی ٹی آئی کیلئے زیروٹالرنس ہوگی،طارق فضل

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کاکہناہے کہ جنیداکبرکےبیان کے بعدتحریک انصاف کو روکنے کے لیے جو تھوڑی بہت گنجائش دی جاسکتی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے، اب بالکل زیرو ٹالرنس ہوگی۔

طارق فضل چودھری کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جنید اکبر کے بیان سے ظاہر ہوگیا کہ یہ اسلام آباد پر یلغار تباہی مچانے کے لیے کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ عدالتی فیصلہ نہ بھی آتا تب بھی اسلام آباد کو جھتے کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، گرفتاریوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں جتنی پی ٹی آئی بتارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو علاج فراہم کیا گیا ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالت میں اپنا موقف پیش کردیا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سومنات والا بیان دے کر ایک طرح سے جنید اکبر نے ہماری مدد کی، ان کے مارچ میں کوئی لیڈر اور رکن اسمبلی نشانہ نہیں بنتا ہمیشہ غریب کے بچے کو چارے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

 

Back to top button