محسن نقوی کی تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے جہاں انہوں ںے ایرانی وزات داخلہ میں اپنے ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکر گزار ہیں، پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم ہوں گے۔
واضح رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔
