کشیدگی کم کی جائے، حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے: بیرسٹر گوہر

 

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، اب وقت ہےکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے،کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سے وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں اور گزشتہ روز ہونےوالے واقعات سے متعلق اپنا پیغام ان تک پہنچادیا ہے۔

اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا : محسن نقوی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ متعلقہ لوگوں سے مطالبہ کیا ہےکہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے، عمران خان کے خاندان اور رہنماؤں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک افسوسناک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ گرفتاریاں صورت حال کو مزید سنگین کردیں گی، اب وقت ہےکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکا جائے،کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ اور پارلیمنٹیرین گرفتار ہورہے ہیں،جن کے ہاتھ میں اختیار اور طاقت ہےوہ ایک مرتبہ موجودہ حالات پر نظرثانی کریں، ریاست طرزِ عمل تبدیل کرے۔

 

Back to top button