نواز شریف کے معاملے پر حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نواز شریف کو اسپتال منتقل کرکے اب کہتی ہے سب غلط تھا. تو اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی تشکیل کردہ بورڈ کی رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی. نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریان بند ہے، سابق وزیراعظم کا معائنہ سوئٹزرلینڈ اور امریکا کے ڈاکٹروں نے کیا، حکومت نواز شریف کا علاج نہ کرانے کے حوالے سے بار بار غلط بیانی کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب اور دپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے تھے، حکومت کی تحویل میں نواز شریف کو دوسرا ہارٹ اٹیک ہوا، پوری پنجاب حکومت نواز شریف کے مرض کی تشخیص پر لگی رہی، کابینہ نے نواز شریف کے باہر جانے کا فیصلہ کیا، کابینہ نے فیصلہ کیا نواز شریف کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ سب کچھ غلط ہوا. اس غلطی کے ذمہ داران کو سامنے لانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے. مصدق ملک کا کہنا تھا غلط بیانی کا ذمہ دارکون ہے ؟ ڈاکٹر شمسی کو حکومت نے منتخب کیا.نوازشریف کےمیڈیکل بورڈمیں تمام لوگ حکومت نےمنتخب کیےتھے۔اب کیوں واویلاکررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دل کا سنگین عارضہ لاحق ہے، نواز شریف تھوڑا ساچلتے ہیں تو دل میں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، نواز شریف کے میڈیکل بورڈ میں تمام لوگ حکومت نے منتخب کیے تھے۔ مصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف کو 7 اسٹنٹ لگ چکے ہیں، ایک خراب ہوچکا ہے، ان کے دل کو 22 فیصد خون کی سپلائی نہیں جا رہی اور دماغ کو خون سپلائی کرنے والی ایک شریان بھی بند ہے۔ نواز شریف کی رپورٹس کے حوالے سے لیگی رہنما نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرز، نوٹری پبلک اور لندن میں فارن آفس سے تصدیق شدہ ہیں، پاکستانی ہائی کمیشن نے رپورٹس کی تصدیق کی لیکن حکومت کہتی ہے رپورٹس جھوٹی ہیں۔ برطانوی حکومت کو خط لکھنے سے متعلق مصدق ملک نے کہا کہ کس معاہدے کے تحت خط لکھا جا رہا ہے؟ صرف شور ہے جس کا مقصد مہنگائی سے توجہ ہٹانا ہے، اپیل دائر کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک اور عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے رپورٹس کی تصدیق کی لیکن حکومت کہتی ہے، رپورٹس جھوٹی ہیں. حکومت غلط بیانی اور سیاسی بیان بازی سے کام لے رہی ہے، حکومت نے ریاست کو بروکن ہاوس بنا دیا ہے ،مسلسل جھوٹ بول رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت ٹھیک نہیں، نواز شریف کو سنگین نوعیت کا دل کا عارضہ لاحق ہے۔۔آپریشن کے لیے پلیٹلیٹس کا نارمل ہونا ضروری ہے۔۔ انھوں نے کہاکہ نواز شریف کی گردن کی شریان میں سے ایک شریان بند ہوچکی ہے ، ان کی دماغ کو خون سپلائی دینے والی شریان بند ہے. نواز شریف کے دل کی نالی میں کیمر ہ لگا کر دیکھا جائے گا کون سی شریان بند ہے ان کے علاج کے لیے پلیٹلیٹس کا نارمل ہونا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی ضمانت میں تویسع کے حوالے سے قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے ،جلد عدالت سے رجوع کرلیں گے۔۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑنے کہا کہ ڈاکڑوں کے بنک اکاونٹ چیک کیئے گئے ہیں ،وزارت داخلہ نے گند ڈالنے کے لیے اداروں کو استعمال کیا ، وزیراعظم غلط بیانی پر مستعفی ہوں یا معافی مانگیں ، شہباز شریف جلد واپس آرہے ہیں جیسے ہی سرجری ہوگی شہباز شریف واپس آجائیں گے۔۔
