نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع انتقال کرگئے

نواز شریف اور شہباز شریف کے چچا زاد بھائی اور معروف صنعت کار میاں طارق شفیع انتقال کر گئے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ میاں طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کے بہنوئی تھے۔
طارق شفیع اتفاق فاؤنڈریز کا حصہ رہے اورشریف خاندان کے دبئی میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں۔ وہ شفیع گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے۔ اور شوگر ملز،اسٹیل ملز اور پولٹر ی فیڈزکے پیداواری یونٹ چلاتے تھے۔

Back to top button