غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے پر برطانو ی وزیر کابینہ سے فارغ

فلسطینیوں پرحملے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر برطانیہ میں کنزرویٹیو رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پال بریسٹو نے برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو خط میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔
تاہم اس مطالبے کے بعد رکن پارلیمنٹ پال بریسٹو کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔
اس کے علاوہ فلسطینیوں کے حق میں آوازبلند کرنے پر لیبرپارٹی نے بھی اپنے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینیئر رکن پارلیمنٹ اینڈی میک ڈونلڈ کی رکنیت معطل کر دی۔