اسرائیل کا حماس کے 4سینئرکمانڈرز کو شہید کرنےکادعویٰ

 اسرائیل اور حماس کے مابین کشیدگی برقرار ،اسرائیل نے حماس نیول فورس کے سربراہ سمیت 4 سینیئر کمانڈرز کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کو نسل کشی سے نہ روکا جاسکا، غزہ میں مزید 400 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے حماس نیول فورس کے سربراہ سمیت 4 سینیئر کمانڈرز کو شہید کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔سات اکتوبرسے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 400 ہوگئی جبکہ 23 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں، شہدا میں سے 73 فیصد بچے،خواتین اور عمررسیدہ افراد ہیں۔
اسرائیلی حملوں سے ہائرایجوکیشن سے وابستہ سوا چار سو طلبہ بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے ہلاک اہلکاروں کی تعداد 63 تک جاپہنچی ہے۔
اس کے علاوہ غزہ کے ترک فلسطینی دوستی کینسر اسپتال پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی جس کی و جہ سے اسپتال کا ایک

حکومت نے عوام پر گیس بم گرادیا،172فیصد تک مہنگی

حصہ تباہ  ہوگیا۔

Back to top button