بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خارجی ہلاک

بنوں میں پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں صبح سویرے پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کےمطابق دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کےلیے جدید ڈرون اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونےک ی اطلاعات ہیں جب کہ آپریشن کے دوران 10کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوا جسے موقع پر ہی ناکارہ بنادیا گیا۔
جماعت الاحرار اور TTPکتوں کی طرح آپس میں کیوں لڑنے لگیں؟
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہاکہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،خیبرپختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کےلیے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے،دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
