وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چینی شہر ہانگژو پہنچ گئے، اس دورے کے دوران سی پیک فیز ٹو،تجارتی تعاون اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات،سیاسی روابط اور معاشی تعاون ہے۔وزیراعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کریں گے جب کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی بات چیت متوقع ہے، تنازع کے حل کےلیے چین نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق پاکستانی وفود سی پیک فیز 2 کےتحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین تعاون کے فروغ کےلیے بزنس فورم،معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معروف چینی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں بھی ہوں گی اور وہ چینی کمپنی کے ہیڈکوارٹر سمیت چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کا دورہ بھی کریں گے،بعد ازاں وزیراعظم دورہ بیجنگ کےلیے روانہ ہوں گے جہاں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔
احتجاجی و مزاحمتی سیاست، PTIمیں پھوٹ پڑ گئی
مزید براں وزیراعظم شہباز شریف پاک چین سفارتی تعلقات کی75 ویں سالگرہ سےمتعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
