امن مشن: فیلڈ مارشل کی ایرانی صدر سے ملاقات

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف سے اہم ملاقات کی ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور محمد باقر قالیباف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور امریکا سے جاری مذاکرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن، استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی سے متعلق سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی تھی۔
صدر پزشکیان سے ملاقات کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی علیحدہ ملاقات کی،جس میں سفارتی عمل کو کامیاب بنانے اور دونوں ممالک کے تعاون پر زوردیا گیا۔
ایران امریکہ معاہدہ، فیلڈ مارشل کا دورہ ایران اتنا اہم کیوں؟
خیال رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز ایران کے دورےپر پہنچےتھے جہاں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
