سابق وزیراعظم نواز شریف جلسہ گاہ پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان جلسہ گاہ پہنچ گئے،
جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا، جلسہ گاہ میں عوام کا جم غفیر تھا، نواز شریف کی سٹیج پر آمد کے موقع پر سب نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔
جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز ، سینئر رہنما خواجہ آصف ، سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سٹیج پر موجود ہیں۔ جب نواز شریف کا ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ کی فضا میں آیا تو سٹیج پر موجود مریم نواز فرط جذبات میں رو پڑیں۔
جسلہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے ہی چلے گئے، جو لوگ کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے، ان کو اب آنکھیں کھول کر دیکھ لینا چاہئے کہ مینار پاکستان کا گرائونڈ مسلم لیگ ن کے جیالوں کے لیے کم پڑ گیا ہے۔