نیند کے دوران خراٹوں کو کیسے روکا جا سکتا ہے؟

نیند کے دوران خراٹوں سے ایک کمرے میں موجود دیگر افراد ہمیشہ ہی بے چینی محسوس کرتے ہیں، لیکن خراٹوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ بآسانی روکا جا سکتا ہے۔
پہلے یہ جانتے ہیں کہ خراٹے کس وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، درحقیقت جب ہم سوتے ہیں تو سانس لینے اور باہر نکالتے وقت ہماری گردن اور سر کے نرم بافتوں میں ایک کمپن ہوتی ہے، کمپن کی یہ آواز خراٹوں کی ہے۔
نرم ٹشوز ہمارے منہ، ناک اور ٹانسلز کے اوپری حصے میں ہوتے ہیں۔ جب ہم سوتے ہیں تو ہماری ونڈ پائپ کی طرف ہوا کے گزرنے کے راستے میں ٹشوز آرام دہ حالت میں ہوتے ہیں، اس لیے سوتے وقت سانس لینے کی زیادہ طاقت ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے نرم بافتیں ہلتی ہیں۔
جان لیں کہ خراٹوں کو روکنے کے لیے ہوا کا کھلا ہونا بہت ضروری ہے، اس کے علاوہ سونے سے قبل اپنی ناک کو صاف کر کے بھی خراٹوں سے بچا جا سکتا ہے۔