ایشین ہاکی:پاکستان جنوبی کوریا کے درمیان سیمی فائنل کا نتیجہ آگیا

جنوبی کوریا نے ڈھاکہ میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپیئن شپ ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں چھ سکور سے شکست دے دی، جنوبی کوریا کی ٹیم اہم میچ جیتنے کے بعد فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
فاتح ٹیم کی کامیابی کا سکور پانچ کے مقابلے میں چھ گول رہا، فاتح ٹیم کی جانب سے چار گول جینگ جونگ ہیون نے سکور کیے اور ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
فیصلہ کن معرکہ آرائی میں جنوبی کوریا کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جاپان میں سے کسی ایک ٹیم کے ساتھ ہوگا، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
گزشتہ پانچوں مقابلوں میں پاکستانی ٹیم فائنل تک جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی اور اس نے ان میں سے 3 فائنل جیتے بھی تھے۔ پاکستان نے آخری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ 2018 میں اپنے نام کیا۔

Back to top button