ایران کیخلاف مضبوط فوجی آپشن کے لیے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف ضرورت پڑنے پر مضبوط فوجی آپریشن کے لیے تیار ہیں اور اگر دوبارہ خطرات پیدا ہوئے تو ایران پر حملے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج مکمل ہائی الرٹ پر ہے۔ ان کے بقول اگر ایران کی جانب سے دوبارہ کسی قسم کا خطرہ سامنے آیا تو اسرائیل اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے اور ان خطرات کو ختم کرنے کے لیے ایک بار پھر کارروائی کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حالات نے تقاضا کیا تو اسرائیل پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔
آزاد کشمیر انتخابات، سیاسی میدان میں خاموشی کا راج کیوں؟
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے بیانات خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔
