نیپرا نے شدید گرمی میں عوام پربجلی گرادی

نیپرا نے شدید گرمی کا فائدہ اٹھا کر عوام پربجلی گرادی،قیمت میں 1روپیہ90پیسے کا اضافہ کردیا۔
حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

Back to top button