امریکہ میں مردہ خاتون 2گھنٹے بعد زندہ ہو گئی
امریکا میں مردہ قرار دی گئی ایک عورت 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی۔دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔
نیبراسکا کی لنکاشائر کاؤنٹی میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر خاتون کو عملے نے مردہ قرار دیا اور ڈاکٹروں کو طلب نہیں کیا گیا۔
مگر ایک مردہ گھر کے عملے نے 74 سالہ Constance Glantz کو 2 گھنٹے بعد زندہ دریافت کیا۔
حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم
مقامی پولیس کے مطابق یہ بہت غیرمعمولی کیس ہے۔لنکا شائر کاؤنٹی کے ڈپٹی چیف شیرف بین ہوسکین کے مطابق ‘میں 31 سال سے کام کر رہا ہوں مگر اس طرح کا واقعہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا’۔
نرسنگ ہوم نے 3 جون کی صبح 9:44 پر خاتون کو مردہ قرار دیا تھا، جس کے بعد لاش کو مردہ گھر منتقل کیا گیا۔
وہاں جب خاتون کے بے جان جسم کو میز پر رکھا گیا تو عملے کے ایک فرد کو محسوس ہوا کہ وہ سانس لے رہی ہیں۔جس کے فوری بعد طبی امداد کے لیے رجوع کیا گیا اور انہیں ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ ابھی بھی زندہ ہیں۔