’’واٹس ایپ چینل فیچر میں مزید دلچسپ آپشنز پر کام شروع‘‘

دنیا کی سب سے بڑی پیغام رسانی ایپ ’’واٹس ایپ‘‘ نے حال میں متعارف کردہ فیچر چینل میں مزید آپشنز پر کام شروع کر دیا ہے، صارفین جلد ہی چینلز کے فیچر میں پول سمیت دیگر آپشنز استعمال کر سکیں گے۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چینل کے فیچر میں پول کے آپشن کو پیش کرنے پر کام کر رہے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ چینل میں پولز پر فالوور اپنی رائے کا اظہار کر سکیں گے، تاہم رائے دینے والے فالورز کے فون نمبرز چینل کے ایڈمن کو نظر نہیں آئیں گے۔چینل پر دیئے جانے والے پولز میں کوئی بھی فالوور ایک ہی آپشن پر کلک کرنے کے اہل ہوں گے، تاہم صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ آپشن کو تبدیل بھی کریں، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹس ایپ پر پولز کے فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے اگلے تین ماہ کے اندر متعارف کرایا جائے گا۔اسی طرح چینل میں مزید افراد کو ایڈمن بنانے کا آپشن بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس وقت کسی بھی چینل کا صرف ایک ہی ایڈمن ہو سکتا ہے، چینلز کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں ’ویو‘ کا آپشن بھی دیا جائے گا، یعنی چینل کے ایڈمن کو یہ معلوم ہوجائے گا کہ کتنے افراد نے چینل کے مواد کو دیکھ لیا۔ اس وقت چینل پر صرف فالوورز کے ری ایکشن سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ مواد کو کسی نے دیکھا یا نہیں لیکن نئے فیچر سے ایڈمن کو مواد کو دیکھنے والوں کی تعداد بھی معلوم ہو جائے گا، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ نئے فیچرز کو کب تک چینلز میں متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اگلے چند ماہ میں ترتیب وار تمام فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

Back to top button