راناثنااللہ کااپوزیشن اتحاد کووزیراعظم سے ملاقات کیلئےسنجیدگی کامشورہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد جب بھی مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہوا وزیراعظم سے ان کی ملاقات کروا دیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ یہ تو ہم شروع سے کہہ رہ ہیں کہ پی ٹی آئی ہم سے ملاقات کرے اور سیاسی اشوز کا سیاسی حل تلاش کرے۔ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور کامیابی ہماری ہوگی اور شکست دہشتگردوں کا مقدر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جس قوم میں ایسے سپوت ہوں جن کی قربانیوں پر اُن کے والدین اور معصوم بچے فخر محسوس کریں اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کی جانب سے اعلان کردہ رہائی فورس میں کوئی دم خم نہیں یہ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے مترادف ہے۔
