مختلف قسم کے پودوں کی شجرکاری ماحول کیلئے نقصان دہ قرار

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کاربن اخراج سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری کے منصوبے ماحول کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔مشہور و معروف شخصیات عموماً گرین ہاؤس گیسز کے اخراج اور موسمیاتی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے بات کرتی دِکھائی دیتی ہیں۔ لیکن تحقیق کے مصنفین کے مطابق ان اقدامات میں ایک ہی قسم کے درختوں کی بڑے پیمانے پر شجرکاری ماحول کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے انوائرنمنٹل چینج انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق ایک قسم درختوں کی شجرکاری حیاتیاتی تنوع کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اور جنگلات کو لاحق آتشزدگی کے خطرات میں اضافہ کرتی ہے جبکہ گرین ہاؤس گیسز کو بہت کم مقدار میں جذب کرتی ہے۔ اس کے بجائے ہمیں ماحول کی حفاظت اور بحالی کو فوقیت دینی چاہیے۔