ادرک مختلف بیماریوں پرقابوپانےمیں مدد گار قرار

ماہرین صحت نے ادرک کومختلف بیماریوں پرقابو پانے میں مدد گارقراردیدیا۔آٹو امیون امراض میں قوت مدافعت جسم کے مختلف اعضاء پر حملہ آور ہو جاتی ہے۔یونیورسٹی آف مشیگن اور یونیورسٹی آف کولوراڈو سے تعلق رکھنے والے محققین نے ادرک سے بنے سپلیمنٹ کے نیوٹروفِل نامی وائٹ بلڈ سیل کی ایک قسم پر اثرات کے متعلق مطالعہ کیا۔

جرنل جے سی آئی انسائٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کی ٹیم کی دلچسپی نیوٹروفِل ایکسٹراسیلولر ٹریپ (این ای ٹی) فارمیشن نامی امیون رسپانس میں تھی۔

اس امیون رسپانس کو این ای ٹی اوسس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق سوزش سے ہوتا ہے جو آٹو امیون امراض کا سبب ہوسکتا ہے۔

Back to top button