امریکا صرف ایران کو تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے : ایرانی صدر

 

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کاکہنا تھاکہ ایرانی قوم اپنی طاقت اور پختہ عزم کے ذریعے تمام رکاوٹوں پر قابو پالےگی،ایرانی عوام مشکلات اور پابندیوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے اور ملک میں پیداوار اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

مسعود پزشکیان نےکہا کہ جب امریکی صدر ٹرمپ ایرانی عوام کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دیتےہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک انسانی حقوق اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں۔

 

ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی روابط بڑھانےکی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہاکہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی،سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہوگیا ہے۔

 

Back to top button