وزیراعلیٰ سندھ نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شہ نے انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے گلشن اکاخیل ، گڈاپ میں نئی تعمیر ہونے والی ڈسپینسری میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔
مرادعلی شاہ کاکہنا تھا کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم صوبے کے 24 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔آج سے 3 مئی تک جاری مہم میں 80 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی سکیورٹی اور دیگر سہولیات دینے کیلئے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت دی۔
وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور سیکریٹری صحت رحیم بلوچ نے پولیو مہم کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو بریف کیا۔
۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تحائف بھی دیئے