غزہ پر شدید اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران  غزہ کےمختلف حصوں پراسرائیل کی شدید بمباری سےشہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملےجاری ہیں جہاں 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد50 ہوگئی ہے۔

میانمار اور تھائی لینڈ میں7.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، متعدد افراد ہلاک

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خان یونس کے 8 شہدا میں زیادہ تر بچے اورخواتین شامل ہیں۔

گزشتہ روز اسرائیل نےغزہ کی مارکیٹ سمیت  مختلف علاقوں پر حملہ کر کے مزید 40 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کےنتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

Back to top button