اسرائیل کی خان یونس پر بمباری،کیمپ کھنڈربن گئے

اسرائیل کی خان یونس،رفاع،نصیرات میں بمباری،24گھنٹوں میں مزید700سے زائد فلسطینی شہید،سینکڑوں زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی بمباری سے نصیرات،جبیالیہ میں پناہ گزین کیمپ کھنڈر بن گئے۔بمباری سے 50مکانا ت تباہ ،سینکڑوں شہری ملبے تلے دب گئے۔اسرائیلی فورسزکی خان یونس خالی کرنے کی دھمکی دیدی ۔غزہ پرحملےسےابتک فلسطینی شہدا کی تعداد 16ہزارسےتجاوز کر گئی۔

اسرائیلی انٹر نیشنل سکیورٹی چیف کاکہنا ہے کہ قطر،ترکی میں حماس کے سینئررہنماؤں کو بھی ختم کریں گے۔حماس کا حملہ ہماری نسل کا میونخ حملہ ہے ۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے حملوں میں ابتک 6ہزار 600بچے شہید ہوچکے ہیں۔

ترجمان پینٹا گون کاکہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں متعدد تجارتی جہازوں پرحملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کاکہنا ہے کہ بحیرہ  احمر میں ایک امریکی جنگی جہاز پربھی حملہ کیاگیا۔حوثیوں کے حملوں میں 2مال بردارجہازوں کو نقصان پہنچا۔ایک برطانوی ملکیتی بحری جہاز کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔جس جہاز کو زیادہ نقصان پہنچا وہ اسرائیلی کمپنی کو لیز پردیاگیا تھا ۔

حوثی باغیوں کاکہنا ہے کہ آبنائے باب المندب میں 2اسرائیلی بحری جہازوں پرحملہ کیاگیا۔یونٹی ایکسپلورز اور نمبر نائن بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔پہلے جہاز کو میزائل اور دوسرے کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔بحری جہازوں نے یمنی بحری افواج کی وارننگ کو نظرانداز کیا۔غزہ پرجارحیت بند ہونے تک

 6افراد کی ہلاکت کا کیس،ملزم افنان کے والد کی ضمانت میں توسیع

اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

Back to top button