ٹک ٹاکر حریم شاہ عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے پرروپڑیں
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں،اور ان کے جذباتی ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
حریم شاہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ عمران خان کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے۔
دوسری طرف شوبز شخصیات کی جانب سے بھی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اداکارہ حریم فاروق، فلم اسٹار شان شاہد اور گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر فنکار بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جس پر کئی اداکار واداکارائیں عوامی مظاہرے کی تعریف کرتے نظر آئے۔