ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024: پی سی بی نے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے ترانہ ریلیز کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ () نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلیے ترانہ "ساڈی واری اوئے” ریلیز کردیا، جسے معروف گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔
ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے اور امنگوں کے مطابق بنایا گیا ہے جو ہر مشکل وقت میں ٹیم ساتھ کھڑے رہے جب کہ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی جیت کا جشن منائیں۔
