پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے :  امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرے گا۔امریکا مہلک ہتھیاروں کےپھیلاؤ کی حمایت کرنےوالے نیٹ ورکس کےخلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کےنظام کو مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان میتھیو ملر نےکہا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کےبارے میں اپنےخدشات کےبارے میں واضح اور مستقل ہیں۔ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گےتا کہ یہ یقینی بنایاجاسکے کہ ہماری قومی سلامتی متاثر نہ ہو۔

میتھیو ملر کاکہنا تھاکہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سےمتعلق ہمارے خدشات واضح ہیں تاہم پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہاہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکا نے بیلسٹک میزائلوں اور کنٹرولڈ میزائل آلات اور ٹیکنالوجی کےپھیلاؤ میں ملوث ہونے کےالزام میں 5 اداروں اور ایک فرد پر پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق پابندیوں میں ایک چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ، 3 چینی کمپنیوں اور ایک چینی فرد شامل ہے۔

امریکی ترجمان میتھیو ملر کاکہنا تھاکہ چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے شاہین 3 اور ابابیل سسٹمز اور ممکنہ طور پر بڑےسسٹمز کےلیے راکٹ موٹرز کی جانچ کے آلات کی خریداری میں پاکستان کےساتھ کام کیا۔

لبنان : پیجرز میں دھماکوں سے 9 افراد جاں بحق، ایرانی سفیر سمیت حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی

Back to top button