لبنان : پیجرز میں دھماکوں سے 9 افراد جاں بحق، ایرانی سفیر سمیت حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی

لبنان میں حزب اللہ کے وائر لیس سسٹم پر سائبر حملے کےنتیجے میں ایران کے سفیر سمیت حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جب کہ 9 افراد کے جاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ  حزب اللہ اراکین پیجرز کو بات چیت کےلیے استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیروت کے گرد و نواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کےہاتھ میں پکڑےہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سےپھٹ گئے، جو کہ آپس میں رابطے کےلیے استعمال ہوتےہیں، سائبر حملے میں حزب اللہ کے 2 ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوئےجب کہ 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں،زخمی ہونےوالوں میں ایران کےسفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق لبنان بھر میں سکیورٹی اہلکاروں کی بات چیت کےلیے استعمال ہونےوالے پیجرز میں سہ پہر 3:45 بجے شروع  ہونےوالی دھماکوں کی لہر تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔

بیروت کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور خون کےعطیات کی اپیل کی جارہی ہے، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تیزی کےساتھ اسپتالوں کی جانب بھیجا جا رہا ہے ۔

فوری طور پریہ واضح نہیں ہو سکا کہ آلات کو کس طرح سے دھماکا کیاگیا تاہم کہاجا رہا ہےکہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کےزیر استعمال مواصلاتی آلات کو ہیک کیا۔

خیال رہے کہ پیجر ایک چھوٹی سی وائرلیس میسجنگ ڈیوائس ہوتی ہےجس پر ٹیکسٹ اور آڈیو میسجز بھیجےاور وصول کیے جاسکتے ہیں۔اطلاعات کےمطابق حزب اللہ کےکارکن اور رضاکار پیغامات بھیجنےاور وصول کرنے کےلیے پیجنگ ڈیوائسز استعمال کرتےہیں۔

جو بائیڈن اور کملا ہیرس کےبیانات مجھ پر حملےکا باعث بن رہے ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

Back to top button