اسرائیل نےجنگی سامان لبنان کی سرحدپربھیجناشروع کردیا

اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ ،اسرائیل نےہزاروں فوجی غزہ کی پٹی سےلبنان سرحدپرمنتقل کرناشروع کردیےہیں۔

اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرےکونشانہ بناتے آرہےہیں اورابتک دونوں اطراف کےسیکڑوں لوگ ان حملوں میں مارےجاچکے ہیں۔

دو دنوں کےاندرلبنان میں ہونےوالےپیجراورریڈیو ڈیوائس دھماکوں کےبعد حزب اللہ اوراسرائیل میں باقاعدہ جنگ شروع ہونےاامکان بڑھ گیا ہےاورایسے وقع  پر اسرائیلی حکام نےبھی جنگ کانیامرحلہ شروع کرنےکا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ چنددنوں میں اسرائیلی وزیراعظم اوروزیر دفاع نےشمالی اسرائیل میں لبنان کی سرحدپر رہنےوالےآباد کاروں کی واپسی کےبیانات دیے۔

اسرائیلی وزیردفاع نےجنگ کےنئےمرحلےکااعلان کرتےہوئےاسرائیلی فوج کےڈویژن 98 جوکہ10 سے20ہزار فوجیوں پرمشتمل ہےاسےغزہ سےلبنان کی سرحدپر بھیجنےکااعلان کیاہے۔

علاقائی سلامتی اور استحکام کےلیے پاک امریکا کے تعلقات اہم ہیں : صدر جو بائیڈن

دوسری جانب پیجراورریڈیودھماکوں کےبعدحزب اللہ کی جانب سےاسرائیلی فوجیوں کواینٹی ٹینک شکن میزائل اورراکٹوں سےنشانہ بنایا گیاجس متعدد اسرائیلی فوجیوں کےزخمی ہونےکی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ چنداسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبرہے مگرابتک اسرائیلی حکام نےاسکی تصدیق نہیں کی۔

Back to top button