پاکستان میں‌ PakistanOpenKartarpur# ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر #PakistanOpenKartarpur ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا ہے جہاں پاکستانی و بھارتی دونوں جانب سے شہریوں نے خیالات کا اظہار کیا۔ٹوئیٹر صارفین کی اکثرت نے کرتارپور راہداری کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے شروع ہونے کا آغاز قرار دیا ۔

ایک ٹوئیٹر صارف نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران نوجوت سنگھ سدھو کے خطاب کی ویڈیو کو شیئر کیا جس میں‌ عمران خان کو ان کی تقریر سے لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ۔

پاکستانی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان دنیا میں مثبت پہلو اجاگر کرے گا۔

وفاقی وزیر شیریں‌مزاری نے بھی ٹوئیٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منصوبے کو دونوں‌ ممالک کے لیے تعلقات کی بہترین شروعات قرار دیا۔

حکومتی ٹیم کے رکن فیصل جاوید احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا کو پاکستان کا روشن باب نظر آ رہا ہے پاکستان کے قیام کا مقصد یہی تھا کہ یہاں پر آباد اقلیتوں کے حقوق کی مکمل پاسداری کی جائے اور آزادنہ عبادت کے مواقع پیدا کیے جائیں ۔

اسی طرح ایک ٹوئیٹر صارف عمران غزالی نے اپنے ٹوئیٹ میں‌سکھ یاتری سے گفتگو کی ویڈیو کی اپ لوڈ کی جس میں‌بتایا گیا کہ کرت راج نامی یاتری انگلینڈ سے پاکستان پہنچے ہیں‌اور اپنے ساتھ ڈیڑھ سو یاتریوں‌ جتھا لے کر آئے ہیں‌، کرت راج نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی عزت ان کے دل میں‌ کئی گنا بڑھ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button