اپوزیشن ،حکومت ارکان کی ملاقات میں مذاکرا ت پراتفاق

سیاسی ڈیڈ لاک ٹوٹ گیا،حکومت اور اپوزیشن نے ایک بار پھر مذاکرات کے ٹریک پر آنے کا عندیہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سے مذاکرات کیلئے پہلے مرحلے میں محمود خان اچکزئی ہی بات چیت کے محور ہوں گے  بعد میں پی ٹی آئی کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔اسپیکر چیمبر میں حکومتی ارکان اور اپوزیشن رہنماوں کی عارضی بیٹھک میں بات چیت کو پھر موقع دینے پر اتفاق ہوگیاسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں حکومت اور اپوزیشن کی ٹیم کے درمیان ملاقات  ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب ، اسد قیصراور محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن کی نمائندگی کی جبکہ حکومتی ٹیم میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، احسن  اقبال شامل تھے۔

محمود خان اچکزنی نے مذاکرات کی بات چھیڑی تو رانا ثنا اللہ نے کہا حکومت نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے۔ بانی پی ٹی آئی کا رویہ مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔۔ جب وہ سیاسی قوتوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات چاہتے ہیں تو ہم کیوں آگے آئیں؟محمود خان اچکزنی نے کہا آپ پرانی باتوں کو چھوڑیں ہم اور آپ بیٹھ جاتے ہیں۔بعد میں محمود اچکزئی اور حکومت کے درمیان  بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔۔ مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کیا جائے گا۔

سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کیلئے اناقربان کرناہوگی،محمود اچکزئی

ذرائع کے مطابق پیش رفت ہونے پر تحریک انصاف کوبھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

Back to top button