پاک بحریہ کے جہازکی بھارتی جہاز سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو وائرل

پاک بحریہ کے جہاز کی بھارتی بحری جہازکےساتھ چھیڑ چھاڑکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک بحریہ کا جہاز تیزی رفتاری میں بھارتی بحری جہاز کے قریب آتا ہے جس کے بعد بھارتی نیوی کے مسافر سہم جاتے ہیں۔ پاک بحریہ کے جہاز کی تیز رفتاری کے باعث پانی بھی بھارتیوں کے لئے خوف بن جاتا ہے۔ ویڈیو میں بھارتیوں کی آواز بھی سنی جا سکتی ہے جس میں ان کے خوف کو باآسانی محسوس کیا جا سکتا ہے۔ رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ پاکستان بحریہ کا جہاز آیا اور ٹھوک کر چلا گیا ۔شہباز گل کی جانب سے پاک بحریہ کے حق میں نعرہ بھی لگایا گیا


اینکر پرسن معید پیر زادہ نے ویڈیو کوٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پاک بحریہ کے جہاز کی بھارتی بحریہ کے جہاز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہے۔


پاک بحریہ بھارت کیلئے خوف کی علامت ہے۔ نہ صرف پاک بحریہ بلکہ تمام مسلح افواج بھارت کے لئے خوف کی علامت ہیں۔ بھارتی کی پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہمیشہ ہی اسی مہنگی پڑی ہے۔ اس سے قبل پاک فضائیہ 27 فروری 2019ء کے حقائق دنیا کے سامنے لے آیا، پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے کے میزائل کی نمائش کر دی گئی، ابھی نندن کے مگ 21 طیارے کے میزائل آر73 اورآر77 دکھائے گئے۔ ایئرکموڈورسید عمرشاہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب 4 اہداف لاک کیے، مگرنشانہ نہیں بنایا، چاہتے تو بھارتی فضائیہ کوبہت نقصان پہنچا سکتے تھے۔ اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف آپریشنز نے کہا کہ بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائرنہیں ہوا۔ ہمارے کسی ایف سولہ طیارے کا نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی ایئرچیف نے ایف سولہ مارگرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے قبل پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا سامان اور اس کے تباہ کئے گئے طیارے کی باقیات نمائش کے لیے پیش کی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button