پریانکا چوپڑا نے نک جونز کا نام ہٹانے پرخاموشی توڑدی

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالآخر اپنے نام کے ساتھ شوہر نک جونس کا نام ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں‌ نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ انسٹا گرام اور ٹوئیٹر پر ایک ہی یوزرنیم چاہتی تھیں۔

پریانکا کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ نک کا نام اس لیے ہٹایا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ہی یوزر نیم رہے۔

اداکارہ و گلوکارہ نے مزید بتایا کہ نام ہٹانے کی صرف اتنی چھوٹی سی وجہ تھی لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس کو طرح طرح کے رنگ دینا شروع کر دیئے۔

Back to top button