بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان ٹاپ 5 میں شامل

آئی سی سی نے کرکٹرز کی عالمی رینکنگ جاری کر دی، نئی رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بیٹر محمد رضوان ٹاپ 5 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لابو شین پہلی پوزیشن پر آگئے ، جوئے روٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا 18 واں نمبر اور فواد عالم کا 20 واں نمبر ہے۔
ٹیسٹ بائولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی تیسری پوزیشن برقرار ہے،آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کا پہلا نمبر جبکہ بھارت کے روی چندر ایشون دوسرے اور رویندرا جڈیجا کی تیسری پوزیشن ہے۔
مختصر طرز کے کرکٹ فارمیٹ میں کپتان بابراعظم اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے یکساں 805 پوائنٹس بتائے جا رہے ہیں۔

Back to top button