ترک صدر کے اقدامات سے کرنسی کی قدر میں تیزی

ترک کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد صدر طیب اردوگان کے ہنگامی اقدامات سے لیرا کی قدر میں 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترک صدر کی جانب سے نئی معاشی پالیسی کے حوالے سے ملکی ڈیپازٹ کے تحفظ کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نئے اقدامات کے حوالے سے مرکزی بینک کو شرح سود میں کمی کو جاری رکھنے پر زور دیا گیا اور قرض لینے کی لاگت کو 15 سے کم کر کے 14 فیصد کر دیا۔
اس سے قبل ترک کرنسی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی جس کے بعد طیب اردوان نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

Back to top button