اوورسیزپاکستانیزنےترسیلاب زربھیجنےکانیاریکارڈ قائم کردیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 26-2025 کے دوران وطن بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر 41.6 ارب ڈالر موصول ہوئے، جو اس سے پہلے مالی سال کے 38.3 ارب ڈالر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 کے دوران 3.475 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں۔ اگرچہ یہ رقم مئی کے مقابلے میں 18 فیصد کم رہی، تاہم جون 2025 کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافے کی اہم وجوہات میں روپے کی قدر میں استحکام، حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیوں کے باعث رقوم کی بینکاری ذرائع سے منتقلی، اور خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی تعداد شامل ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات، یورپی ممالک اور دیگر خطوں سے آنے والی ترسیلات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرائی گئی سکیموں نے بھی سال بھر مثبت کردار ادا کیا۔
ماہرین کے مطابق ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے پاکستان کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دیا، تجارتی خسارے کے دباؤ کو کم کیا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک سال قبل تقریباً 13 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جس سے روپے کی قدر میں استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملی۔
