مریم نوازکاممکنہ مون سون ،سیلاب سےنمٹنےکیلئےپیشگی تیاریوں کاحکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور موسمی تبدیلی اب ایک حقیقت بن چکی ہے، اس لیے آئندہ ممکنہ سیلاب اور مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مکمل طور پر تیار رہنا ہوگا.

وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سیلاب اور مون سون کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ 3 ماہ کے دوران معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 52 سے 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اسی دوران بعض علاقوں میں اچانک موسلا دھار بارشیں بھی متوقع ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے ابھی سے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں، عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے، کسانوں کی رہنمائی کی جائے اور ہر محکمہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات، محکمہ ہاؤسنگ، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور محکمہ آبپاشی سمیت تمام اداروں نے باہمی تعاون سے محنت کی ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی قیادت اور محکمہ آبپاشی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو مسلسل احتیاطی ہدایات جاری کی جائیں۔ حالیہ شدید گرمی کے باعث لوگ ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے نہروں، دریاؤں اور دیگر آبی ذخائر میں نہانے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی افسوسناک حادثات پیش آئے ہیں۔

Back to top button