پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کومذاکرات کی میزپرلاناچاہتے ہیں،سی این این

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق خطے کے ذرائع نے انہیں کنفرم کیا ہے کہ پاکستان اور قطر ایک بار پھر امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ میں ہوئے مذاکرات کے پچھلے دور کے بنیادی ثالث پاکستان اور قطر ہی تھے جس کے نتیجے میں جون کے وسط میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، عمان نے بھی اس سے پہلے ہوئے مذاکراتی ادوار کی سہولت کاری میں کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فریقین سے تحمل اور کسی ایسے اقدام سے گریز کی اپیل کی تھی جس سے خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھاکہ خطے میں امن کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہےکہ وہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

Back to top button