پنجاب کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب کےمزید 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی،جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے،جلسے،احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 ڈیرہ غازی خان،لیہ، مظفرگڑھ،راجن پور اور کوٹ ادو میں 3 دن کےلیے نافذ کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہوگا، مزید بتایا گیا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کافیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیاگیا ہے۔
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر
نوٹی فکیشن میں بتایاگیا ہےکہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کےلیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کےلیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں 8 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ
واضح رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونےوالے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے پیش نظر حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے،راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات،دھرنے،جلسے،مظاہرے،احتجاج سمیت تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال
اس سے ایک روز قبل (10 اکتوبر) حکومت پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں تین دن کےلیے دفعہ 144 نافذ کر دی تھی،نوٹی فکیشن کےمطابق ملتان،ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ،وہاڑی، پاکپتن،اوکاڑہ اور وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےجاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیاتھا کہ ملتان، ساہیوال،سرگودھا، گوجرانوالہ،وہاڑی، پاکپتن،اوکاڑہ اور وزیرآباد میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کےمطابق ہرقسم کے سیاسی اجتماعات،دھرنے، جلسے،مظاہرے، احتجاج پر پابندی عائد ہوگی۔
