شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس:اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری

شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس:اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکی منظوری

شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس کیلئےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق فوج آرٹیکل245 کےتحت ایس سی اوسمٹ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی اور فوج ایس سی اوسمٹ کےدوران اسلام آباد میں17اکتوبرتک تعینات رہےگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ فوج کی تعیناتی5اکتوبرسے17اکتوبرتک ہوگی۔

اسلام آبادکی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کےحوالےہوگی اورپولیس سمیت دیگر ادارےان کی معاونت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس15اور16اکتوبرکواسلام آبادمیں ہوگا جس میں کئی ممالک کےسربراہان اورنمائندےشریک ہوں گے۔

یادرہے کہ گزشتہ روزوزیر داخلہ محسن نقوی نےدارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کاعندیہ دیاتھا۔انہوں نےکہا کہ ہم نے5 اکتوبر سےپاک فوج اورپیرا ملٹری فورسز کو تعینات کرناہے اورسکیورٹی کوفول پروف بناناہے۔

محسن نقوی نے تحریک انصاف سےدارالحکومت اوراس کےاطراف احتجاج موخر کرنےکامطالبہ کرتےہوئےکہاتھا کہ پاکستان میں کتنےسالوں کےبعد مملکت کے سربراہان آرہےہیں لہٰذا ہم سب کوسمجھداری کامظاہرہ کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام بھی پہلےپاکستان کےمفاد اورپھرپارٹی کامفاد دیکھیں ۔

ڈی چوک سے عمران خان کی بہنوں سمیت24پی ٹی آئی کارکن گرفتار

انہوں نےکہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کےایام میں اسلام آباد میں مقامی تعطیل ہوگی اور اس حوالےسےباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

Back to top button