ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نےحافظ نعیم کودورہ ملائیشیا کی دعوت دیدی
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نےجماعت اسلامی کےامیرحافظ نعیم الرحمان کو ملاقات میں دورہ ملائیشیاکی دعوت دیدی۔
ترجمان جماعت اسلامی کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونےوالی 45 منٹ کی ملاقات میں غزہ اورلبنان میں اسرائیلی جارحیت روکنےکیلئے ردارادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان نے بتایاکہ ملائیشیامیں مقیم پاکستانیوں کےمسائل پربھی گفتگو ہوئی۔
ترجمان کےمطابق حافظ نعیم نےملائیشیا میں فلسطینی زخمیوں کی دیکھ بھال پرانورابراہیم کوخراج تحسین پیش کیا۔
ترجمان کا کہناہےکہ وزیراعظم ملائیشیا نےحافظ نعیم الرحمان کوملائیشیا آنے کی دعوت دی۔اس موقع پر ڈاکٹر انور ابراہیم نےحافظ نعیم الرحمان کو کلیات اقبال تحفےمیں پیش کی۔
واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کوفلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت ددی تھی
بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےحافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ اسرائیل ایک سال سےغزہ کےلوگوں کی نسل کشی کررہا ہے، بدقسمتی سےاسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں۔امریکااسرائیل کی پشت پرکھڑا ہے۔
حافظ نعیم نےکہا کہ بلاول بھٹوزرداری اورپیپلزپارٹی کی ٹیم سےاچھی میٹنگ ہوئی، پیپلزپارٹی کو7اکتوبرکےاحتجاج میں شرکت کی دعوت دی ہے۔فلسطین کے مسئلےپرجماعت اسلامی اورذوالفقاربھٹو کامضبوط مؤقف رہاہے۔