پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں ہیں۔
صوبائی وزیر شہلا رضا نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آن پر جس کے بعد صوبائی وزیر نے خود کو اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔شہلا رضا نے عوام سے دعا کی بھی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2700 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔
صوبہ سندھ میں 53 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 54 ہزار سے زائد ہے۔