پی آئی اے کی نجکاری منتخب حکومت کرے گی،کمیشن کی تجویز

پی آئی اے ملازمین کی نوکری بچ گئی،نجکاری کاخطرہ بھی ٹل گیا۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اگلی منتخب حکومت کرے گی جب کہ نجکاری کمیشن نے تجاویز پیش کر دیں۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل جنوری2024 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا، مالیاتی مشیر کی رپورٹ پر پی آئی اے کو دو کمپنیوں میں تقسیم کرکے کور کمپنی کی نجکاری، ہولڈنگ کمپنی میں پی آئی اے کے قرضہ جات منتقل کرنا تھے۔
وزارت خزانہ261 ارب روپے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کراسکی، 80ارب کے این او سی کے اجراء کا بھی فیصلہ نہیں ہو سکا، جس پر نجکاری کا عمل اگلی حکومت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Back to top button